گلیانہ کی خبریں 30/03/2015

گلیانہ ( زاہد مصطفی اعوان ) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے تھانہ گلیانہ میں محافظ کمیٹیوں اور میڈیا کے نمائندوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پشاور میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی ہوئی ہے اس کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ ہے۔ اور اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ دہشت گردی کی کارروائیاں دوبارہ بھی کہیں ہو سکتی ہیں۔ اس کے لیے حکومت نے محافظ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ہر گائوں ہر یونین کونسل میں جو بھی کوئی ریٹائرڈ ملازم یا سماجی و رکر مو جو د ہے اس کو محافظ کمیٹی کا ممبر بنایا ہے۔ محافظ کمیٹیاں بنانے کا مقصد جرائم کو کنٹرول کرنا ہے اگر کوئی گائوں میں یا علاقہ میں کوئی اجنبی شخص آتا ہے تو اس کی فی الفور پولیس کو اطلاع دی جائے۔ اجنبی مختلف شکلوں میں افغانی ، پٹھان بھی ہو سکتے ہیں جو یہاں پناہ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پٹھان نہایت ہی قابل احترام ہیں۔ اگر کسی شخص نے گھر کرائے پر دینا ہے تو اس اند ر اج پہلے تھا نہ میں کرانا لازمی ہے۔ اگر کوئی اجنبی شخص مسجد میں آیا ہے تو اس کو مسجد میں ر ہنے کی اجازت اس شرط پر دی جائے آپ کے پاس اس کا تما م ریکارڈ لکھا ہونا چاہیے۔ اگر کوئی بھکاری آپ کے گائوں آتا ہے اس کے خلاف ایف آئی آر ہونی چاہیے۔ محافظ کمیٹی کے تمام ممبران کوکا رڈ جاری کیے جائیں گے۔ محافظ کمیٹیوں کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ نے وال چاکنگ اور لائوڈ سپیکر پر مکمل پابندی لگائی ہے۔ دیوبندی ، اہل حدیث ، اہل تشیع ، بریلوی آپس میں بھائی بھائی بن کر ر ہیں۔ تا کہ ملک پاکستان میں دہشت گردی کے سا تھ ساتھ فر قہ و ا ر یت کا بھی خا تمہ ہو سکے ۔میر ی گائوں سے تشریف لائے نمبردار ان سے اپیل ہے کہ اپنے گائوں میں ٹھیکر ی پہرے کا انتظام کرائیں تا کہ پولیس کی مد د ہو سکے اور لو گ بھی محفوظ ہو سکتے ہیں۔ فرانس کے معروف صحافی زاہد مصطفی اعوان کے ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او گجرا ت نے کہا کہ پو لیس جہا ں بھی ملز مان کے خلا ف ر یٹ کر ے گی و ہاں لیڈی پولیس کی کانسٹیبل بھی ساتھ جائے گی۔ تاکہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال نہ ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈی پی او گجرات نے کہا کہ تمام پولیس اہلکار عوام کے ساتھ تمیز اور اخلاق کے ساتھ پیش آئیں۔ اگر کوئی پولیس اہلکار رشوت لینے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈی پی او نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ جو بھی ایس ایچ او تھانہ میں تعینات کیا جائے اس کی تعیناتی کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ محافظ کمیٹیوں کو با اختیار بنایا جائے گا۔ جن کو باقاعدہ کارڈ جاری کئے جائیں گے جو ہر فرد کو مشکوک فرد کو چیک کر سکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ ( زاہد مصطفی اعوان ) ڈی پی او گجرات کا دورہ تھانہ گلیانہ ۔شکایات کے انبار ۔آخر ہماری کون سنے گا ۔تھانہ کی حدود میں لکھائی کا کام بھی مفت کرواتے رہے۔ زیب آرٹس نے لکھائی مفت میں نہ کرنے پر ایف آئی آر درج کروا لی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او گجرات نے تھانہ گلیانہ میں کھلی کچہری کی جس میں ایک سائل نے کہا کہ پولیس مجھ سے گزشتہ کئی سالوں سے لکھائی کا کام مفت میں کرواتی رہی ہے جبکہ اس مرتبہ انکار پر میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔ کیا پاکستان میں یہی انصاف ہے۔ جبکہ ڈی پی او رائے اعجاز نے ڈی ایس پی کھاریاں کے اس کیس کا انکوائری آفسیر مقرر کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ (نامہ نگار )ملکہ قبرستان اور گرد ونواح میں منشیات فروشی کی آڑ میں پیری مریدی کا ناجائز دھندا عروج پر ہے۔ رکوایا جائے۔ڈی پی او گجرات کو آگاہ کر دیا گیا تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے علاقوں میں منشیات فروشی اور منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کو فوری روکا جائے۔ اس بیماری کی تفصیل گزشتہ روز ڈی پی او گجرات کی تھانہ گلیانہ میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں بتائی گئی۔ اور مطالبہ کیا کہ منشیات فروشی کے دھندے قبرستانوں میں ہوتے ہیں۔ ڈی پی او گجرات نے کہا کہ میں انشاء اللہ منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ ( زاہد مصطفی اعوان ) پا ک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان ، جنرل سیکرٹری رضا چوہدری ، کی جانب سے ڈنگہ کے صحافیوں پر جھوٹے مقدمے کی بھرپور مذمت۔ تفصیل کے مطابق آر ایچ سی ڈنگہ کے ڈاکٹر اسد اکرم کی کرپشن بے ضابتگیوں کو بے نقاب کرنے کے جرم میں کلمہ حق کہنے کی پاداش میں جھوٹے مقدمے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ صحافی جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والے نہیں اگر حق اور لکھنا جرم ہے تو ایسا جرم بار بار کرتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ ( زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سعید احمد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اقتدار ہماری منزل نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکا لنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ لوڈ شیڈنگ ، کرپشن ، بے روزگاری نے غریب عوام کا سکھ اور چین تباہ و برباد کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان ( نامہ نگار ) ڈی پی او گجرات کا تھانہ گلیانہ کا دورہ۔ تھانہ کی حدود میں زیر تعمیر مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

DPO Mosque Inaugurated

DPO Mosque Inaugurated