اظہر علی پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

Shehryar Khan

Shehryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اظہر علی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر علی کے رویے، ان کا کردار دیکھ کر اور سابق کھلاڑیوں سےمشورہ کرنےکےبعد انہیں کپتان بنایا ہے،سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنا رہا ہوں، سرفراز احمد ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان ہوں گے۔

جبکہ ٹیسٹ میں اظہر علی نائب کپتان ہوں گے، کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق کپتان بنانے کا مجھے اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان رہیں گے، یونس خان ابھی ریٹائر نہیں ہو رہے۔

شہریار خان کا مصباح الحق اورشاہدآفریدی کوون ڈےسےریٹائرمنٹ پرمبارک باددیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کی خدمات پر ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ہارون رشید ٹیم کے چیف سلیکٹرہوں گے، سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں سلیم جعفر، اظہر اور کبیر خان شامل ہیں، اگلے ورلڈ کپ میں 4 سال ہیں، نئے سرے سے ٹیم بنائیں گے۔