یکم اپریل سے پیٹرول 4.40 اور ڈیزل 6.25روپے مہنگا کرنے کی تیاری

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرول 4روپے 40پیسے اور ڈیزل 6 روپے 25 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی۔

اوگرا ذرائع کےمطابق عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے رجحان کے مطابق پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول 4روپے 40 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 25 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

ہائی اوکٹین 7 روپے 66 پیسے، لائٹ ڈیزل 2روپے 56 پیسے اور مٹی کا تیل ایک روپے 56 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ کرے گی۔