آئی پی ایل: اظہر محمود کولکتہ نائٹ رائیڈر ٹیم کی نمائندگی کریں گے

 Azhar Mahmood

Azhar Mahmood

لاہور (جیوڈیسک) سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود انڈین پریمئیر لیگ 2015ء کے ایڈیشن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ انہیں ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے۔

اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے ان فٹ کھلاڑی جیمی نیشام کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل میں شمولیت پر 40 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپیئن ٹیم میں کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ آئی پی ایل کا آٹھواں ایڈیشن آٹھ اپریل سے بھارت میں شروع ہو گا۔