امریکا کے سابق عالمی نمبر ون ٹائیگر ووڈز ٹاپ کے 100 کھلاڑیوں کی لسٹ سے باہر

 Tiger Woods

Tiger Woods

نیو یارک (جیوڈیسک) عروج اور زوال عام زندگی ہی نہیں بلکہ کھیل کا بھی اہم حصہ ہے۔ گالف کورٹ میں چودہ بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے اور ریکارڈ 683 ہفتوں تک رینکنگ بطور نمبر ون راج کرنے والے امریکی گالفر کو برے دن دیکھنے پڑ گئے۔

ٹائیگر وُڈز انیس سو چھیانوے میں ٹاپ 100 کی فہرست میں شامل ہوئے تھے۔ انتالیس سالہ امریکی گالفر اب رینکنگ میں نمبر ایک سو چار ہیں۔

سابق عالمی چیمپئن گالفر نے نو اپریل سے ماسٹرز کے ایونٹ میں نمائندگی سے کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔