آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی، 1300 خاندانوں کے قافلے کی سپن وام کیلئے روانگی

IDPs

IDPs

بنوں (جیوڈیسک) آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، بنوں سے پہلے روز 13 سو خاندانوں پر مشتمل قافلہ سپن وام کیلئے روانہ ہو گیا۔

بنوں سے پہلے روز تیرہ سو خاندانوں پر مشتمل قافلہ سپن وام کیلئے روانہ ہوگا، گھر واپسی کی خوشی میں آئی ڈی پیز نے جشن منایا ، کیمپ میں عید کا سماں رہا، لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے دس ماہ بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں ، سب ڈویژن میرعلی کےعلاقے سپن وام کے انتیس دیہات سے تعلق رکھنے والے تیرہ سو سے زائد خاندانوں پر مشتمل پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا۔

امن کے لئے گھر بار چھوڑنے والوں نے دو عیدیں اپنے علاقوں سے دور گزاریں تاہم گھر واپسی کی خوشی بھی عید سے کم نہیں ، اسی لئے تو کوئی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتا رہا ، کسی نے روایتی نغمے گا کر واپسی کا جشن منایا ۔ گھروں کو لوٹنے کی تیاریاں کرتے آئی ڈی پیز نے بھرپور مہمان نوازی اور قیام کے انتظامات پر حکومت اور افواج پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پہلے مرحلے میں شمالی وزیر ستان کے اکیانوے ہزار چھ سو ایک خاندان گھروں کو لوٹیں گے جنہیں کرائے کی مد میں دس ہزار اور بتدائی اخرات کی مد میں پچیس ہزار روپے فی کس بھی دیئے جا رہے ہیں۔