ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک اور بلاگر کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونیوالے بلاگر کا نام وشیق الرحمن ہے اور یہ واقعہ دارالحکومت میں تیجاؤں نامی علاقے میں گذشتہ روز پیش آیا۔ دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایک مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یہ چند ہفتوں میں کسی بلاگر کی اس طرح ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔ دریں اثناء بنگلہ دیش کے مرکزی اپوزیشن اتحاد نے آج سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔