بھمبر کی خبریں 31/3/2015

Dc Visit Bhimber

Dc Visit Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر میں سرکاری آٹا نا پید ہو گیا شہری ایک ہفتے سے سرکاری آٹے کو ترس گئے چیئرمین احتساب بیورو کے دورہ بھمبر کے دوران 24 گھنٹے میں سرکاری آٹے کی سپلائی بحال کرنے کے دعوے میں دھرے کے دھرے رہ گئے چیئرمین احتساب بیورو کے احکامات اور شہریوں کے شدید احتجاج کے باوجود محکمہ خوراک کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی شہریوں کا وزیراعظم ، صدر ریاست اور چیف سیکرٹری سے ضلع بھمبر میں سرکاری آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں بھمبر، برنالہ اور سماہنی میں محکمہ خوراک کے ڈپو میں ایک ہفتے سے سرکاری آٹا ناپید ہو چکا ہے غریب شہری سرکاری اور سستے آٹے کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ محکمہ خوراک کے ذمہ داران لمبی تان کر سو گئے ہیں چند دن قبل چیئرمین احتساب بیورو نے بھمبر کا دورہ کیا تھا جس کے دوران شہریوں نے سرکاری آٹے کے نہ ملنے کی شکایت کی تھی جس پر چیئرمین احتساب بیورو نے شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر ضلع بھمبر کے اندر سرکاری آٹے کی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن چیئرمین احتساب بیورو کے سرکاری آٹا کی سپلائی بحال کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ خوراک کے ذمہ داران چیئرمین احتساب بیورو کی ہدایات اور شہریوں کے احتجاج کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے ضلع بھمبر کے شہریوں نے ایک ہفتے سے سرکاری آٹے کی سپلائی بحال نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے صدر ریاست، وزیراعظم اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع بھمبر میں سرکاری آٹے کی سپلائی کی بحال کرنے اور غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی شاندار کامیابی نظریے اور حق و سچ کی فتح ہے میرپور کے غیور عوام نے عوامی حقوق سلب کرنے والوں کو تاریخی شکست دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کشمیری عوام کو غلام بنانے کی روش اور ریاستی وسائل لوٹنے والوں کو برداشت نہیں کرینگے وزیراعظم مجید یہ جان لیں میرپور سمیت پورے آزاد کشمیر کا جغرافیہ اب سلطان کے پاس رہے گا اور کوئی مائی کا لال اس پر اثر انداز نہیں ہو گا آئندہ الیکشن میں برنالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک عبدالمالک اعوان بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرح کلین سویپ کرینگے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یونین کونسل ملوٹ یوتھ ونگ کے صدر ملک وسیم اعوان، ملک سلیمان اعوان، ملک شعیب اعوان نے حاجی پورہ سے ملوٹ تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عبدالمجید کی طرف سے بھر پور زور لگانے اور سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود شاندار کامیابی حاصل کر کے حکومت کو ناکوں چنے چبوائے ان کی کامیابی سے آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کا بھر پور آغاز ہو گیا انشاء اللہ بہت جلدتحریک انصاف آزاد کشمیر کی مقبول ترین جماعت ہو گی اور برنالہ سے مظفرآباد نیلم تک کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی انہوں نے کہا کہ ہم قائد تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انشاء اللہ برنالہ سے بھی تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کر کے بھر پور تبدیلی اور نئے کشمیرکی بنیاد رکھے گی ریلی میں ملک سہیل ، ملک شاہد، احسن، حافظ جمیل، قمر نوید اعوان ، تصدق سمیت سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی پر مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر بھمبر کا دورہ سٹاف کالونی رہائیشیوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ، ایکسین بلڈنگ، ایکسین پبلک ہیلتھ اور ایکسین برقیات کو رہائیشیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے گذشتہ روز شہریوں کی درخواست پر سٹاف کالونی بھمبر کا وزٹ کیا وزٹ کے موقع پر سٹاف کالونی کے رہائیشیوں نے صفائی ستھرائی ، گھریلو استعمال کے پانی کی نکاسی، واٹر سپلائی کے پانی کی کمی اور رہائیشیوں کے پانی کی نکاسی اور محکمہ برقیات کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے سٹاف کالونی کی حالت زار دیکھ کر ڈپٹی کمشنر نے محکموں کی کارکردگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایکسین بلڈنگ، ایکسین پبلک ہیلتھ، ایکسین برقیات اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر کو فوری طور پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور DSP مقصود عباسی، تحصیلدار بھمبر شہزاد نسیم عباسی، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد ، SDO بلڈنگ سہیل احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بیرسٹر سلطان کی کامیابی نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے میرپور کے غیور عوام نے عمران خان کو بیرسٹر سلطان محمود کی سیٹ تحفے میں دیکر ثابت کر دیا کہ وہ چوروں اور لیٹروں سے تنگ آ چکے ہیں میرپور کے بعد پورے آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے حلقہ برنالہ سے آئندہ الیکشن میں امپورٹڈ امیدوار کو عبرتناک شکست دے کر حلقہ برنالہ کی سیٹ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور عمران خانت کو تحفے میں دینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سابق سیکرٹری ریٹائرڈ چوہدری عنایت اللہ نے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے چند دن قبل ایک دوسرے کو گالیاں دیں والے اچانک ایک دوسرے سے شیر و شکر ہو گئے عوام ان کی گھنائونی چالوں سے خوب واقف ہو چکے ہیں سونامی نے میرپور سے تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے اب سونامی پوری ریاست کو اپنی لپٹ میں لیکر کرپشن، میرٹ کی پامالی ، برادری ازم ، نا انصافی اور استحصالی نظام کو جڑ سے اکھٹار پھینکے گا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں وہ با شعور ہو چکے ہیں اور اب وہ کرپٹ اور لیٹرے حکمرانوں کا احتساب کرینگے ووٹ کی طاقت سے لوٹ مار، کرپشن، مہنگائی، بے روز گاری اور نا انصافی کا بدلہ لے گئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی تحریک انصاف کی ابتدا ہے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ریاست بھر میں کلین سویپ کریگی حلقہ برنالہ سے امپورٹڈامیدوار کی کرپشن، لوٹ مار اور عوامی حقوق ڈاکہ ڈالنے کا حساب لینگے اور ووٹ کی طاقت سے برنالہ کی بد نامی کا باعث بننے والوں کی سیاست کو نالہ کڈہالہ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سٹا ف کا لو نی کے رہا ئشیو ں کے پینے کے صا ف پا نی گلیو ں کی پختگی اور آلو دہ پا نی کے اخرا ج سمیت تمام مسا ئل تر جیح بنیا دوں پر حل کئے جا ئیں گے تما م محکمہ جا ت آفیسرا ن مسائل کے حل کو یقینی بنا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے سٹا ف کا لو نی کے دو رہ کے دو را ن صحافیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن ایکسین بلڈ نگ طا ہر محمود بٹ،ڈی ایس پی مقصود علی عبا سی ،تحصیلد ار بھمبر شہزاد نسیم عبا سی ،نا ئب تحصیلد ار را جہ نثا ر احمد سمیت دیگر بھی مو جود تھے ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کہا کہ ضلع بھمبر کے مسا ئل کو حل کروانے کے لئے حکومت تما م وسا ئل برو ئے کا ر لا رہی ہے بھمبر سٹی کو خو بصورت بنا نے کے لئے PSOپیٹرو ل پمپ اور چلڈ رن پا ر ک کے قر یب چو ک بنا ئے جا رہے ہیں جبکہ سٹا ف کا لو نی بھمبر کی تما م گلیو ں کو بلد یہ بھمبر جلد ہی پختہ کر رہی ہے سٹا ف کا لو نی کے رہا ئشیو ں کو پینے کے صاف پا نی وسٹیج اور آلو دہ پا نی کے نکا سی کے لئے پکی نا لیا ں بنا ئی جا ئیں گی انہو ں نے کہا کہ شہر ی اپنی ذمہ دا ریا ں نبھا تے ہو ئے شہر کو خو بصورت بنا نے کے لئے بلد یہ سے تعاون کر یں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)منچلے مو ٹر سا ئیکلو ں کے سڑ کو ں پر فرا ٹے نو جوانوں میں ون ویلنگ کے رجحا ن میں اضافہ نو جو ان مو ٹر سا ئیکل سوارو ں کی بھر ما رکے سا تھ سا تھ تیز رفتا ری کے مظا ہر ہ شہر یو ں کے لئے پر یشا نی بن گئے ہیں جبکہ کمسن نو جو انو ں کی مو ٹرسا ئیکل کر تب کے واقعا ت سے حا دثا ت میںا ضا فہ ہو رہا ہے با زارو ں میں پید ل چلنے وا لے لو گ اور خو اتین ایسے منچلے نو جوانو ں کی مو ٹر سا ئیکلو ں پر دو ڑو ں سے عا جز آگئے ہیں بھمبر شہر کے مین رو ڈ اورر نگ رو ڈ پر مو ٹر سا ئیکلو ں پر ویلنگ کے کر تب دیکھنے کے لئے آپس میں مقابلے کر تے نظر آتے ہیں بھمبر کے سیا سی وسما جی حلقو ں نے ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر احمد اور ڈسٹر کٹ ٹر یفک آفیسر را نا رضوان انجم سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایسے نو جو انو ں کے خلا گ کر یک ڈا ون کیا جا ئے ۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)لا وارث مو ٹر سائیکل تھا نہ بھمبر پہنچ گئی میلاد چو ک بھمبر روز فیبر ک کے قر یب سے نا معلو م CD70سفا ری کمپنی کی مو ٹر سا ئیکل ملنے پر تھا نہ پو لیس بھمبر نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کرمو ٹر سا ئیکل کو قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گز شتہ دنو ں میلاد چو ک کے قر یب روز فیبر ک شاپ کے سامنے CD70سفا ری کمپنی کی مو ٹر سا ئیکل کھڑ ی تھی را ت گئے پولیس کو اطلاع ملی کے ایک نا معلوم مو ٹر سا ئیکل کھڑ ی ہے جس پر تھا نہ پو لیس بھمبر نے نامعلو م بغیر نمبر پلیٹ مو ٹرسا ئیکل اپنے قبضے میں لے لی مو ٹر سا ئیکل کو پچھلا ٹا ئر بھی غا ئب تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کے الیکشن میں کا میا بی کی خوشی میں پا کستا ن تحر یک انصا ف بھمبر کے نو جو انو ں نے 2اپر یل برو ز جمعرا ت کو ریلی کا انعقاد کیا ہے تفصیلا ت کے مطا بق کے مطا بق پا کستا ن تحر یک انصا ف کے صدر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کے ضمنی الیکشن میں کا میا بی پر بھمبر میں پا کستان تحر یک انصا ف کے نو جو ان را ہنما ئو ں نے 2 اپر یل کو جمعرا ت گا ڑیو ں اور مو ٹر سا ئیکلو ں کی ریلی کا اہتما م کیا ہے ریلی کی قیا دت پا کستا ن تحر یک انصا ف یو تھ کے متحر ک رہنما چو ہدر ی حیدر علی کا شر کر ینگے ریلی دن گیا رہ بجے ضلعی سیکر ٹر یٹ تحر یک انصا ف سے روا نہ ہو گی اور بھمبر شہر کے گر دگا ڑیوں اور مو ٹر سا ئیکلوں کے قا فلو ں کے ہمرا ہ چکر لگا کر وا پس ضلعی سیکر ٹر یٹ اختتا م پذ یر ہو گی جہا ں پر ریلی کے شر کا ء نو جو ان قا ئد ین خطا ب کر ینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ضمنی الیکشن میر پور میں پا کستا ن تحر یک انصا ف آزا دکشمیر کے صدر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی کا میا بی کی خبر سنتے ہی کا رکنو ں میں خو شی کی لہر دو ڑ گئی ڈھو ل کی تھا پ پر بھنگڑ ے رقص مٹھا ییا ں تقسیم تفصیلا ت کے مطا بق بیر سٹر سلطا ن محمود کی الیکشن میں شا ند ار کا میا بی کی خبر سنتے ہی بیر سٹرسلطا ن محمود چو ہدر ی کے بھمبر میں نظر یا تی جیا لو ںمیں خو شی کی لہر دوڑ گئی پا کستا ن تحریک انصاف کے نو جو انو ں نے میر پو ر چو ک بھمبر میں ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں بیرسٹرسلطا ن محمود چو ہدر ی کے کا میا بی پر نو جو انو ں نے ڈھو ل کی تھا پ پر رقص کیا ایک دو سر ے کو مبا رکبا دیں دیں اور ریلی کی شکل میں پو رے شہر کا چکر لگا یا کا رکنو ں کی اس ریلی میں مٹھا ئیا ں بھی تقسیم کی گئی اور مجید حکومت کے خلا ف شدید نعرے بازی کی گئی قائد پا کستا ن اور قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمودچو ہدر ی کے حق میں نعر ے بازی کی گئی ریلی کی قیادت چو ہدری عثما ن کا شر نے کی ریلی میں حسن مرزا،چو ہدری شہبا ز،را جہ حسنین ،را جہ محسن ،چو ہدر ی نا صر منظو ر ،ندیم را نا ،عثما ن وکینسی ،چو ہدر ی جا نی ،سر فراز ڈا ڈو،مرزا خر م سمیت دیگر نو جو انو ں نے بھی شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر میر پو ر روڈ کے نو احی گا ئو ں پو ٹھی کے مقا م پر چند سال قبل برسا تی نا لے پر تعمیر ہو نے وا لا پل خستہ حا لی کا شکا ر ہو گیامنا سب دیکھ بھا ل نہ ہو نے سے بر ساتی نا لے کے پا نی کے بہا ئو سے دو نو ں جا نب زمینی کٹا ئو ہو نے سے پل کو شدید خطر ہ لا حق مختلف جگہو ں سے پل ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو نے سے آنے جا نے وا لی ٹر یفک کو مشکلا ت کا سامنا درا ڑیں پڑ نے سے پل کی لا ئف کم ہو تی جا رہی ہے جس کے لئے محکمہ شا ہرا ت کو تو جہ دے کر اس کی ٹو ٹ پھو ٹ کے لئے مر متی کر تے ہو ئے بر ساتی نا لے کے دو نو ں جا نب حفا ظتی پشتو ں کی دیو اریں محفو ظ بنا نے کے لئے تعمیر کر نی چا ہئے تا کہ بر سا تی نا لے پر ہو نے والے زمینی کٹا و کو روکا جا سکے اسی طر ح بھمبر میر پو ر رو ڈ پر چند ایک مقاما ت پر بر سا تی نا لو ںپر تعمیر شدہ پل پر عدم تو جہ کے با عث خستہ حا لی کا شکا ر ہو رہے ہیں جس پر تو جہ کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی تا ریخی شا نداز کا میا بی پر5اپر یل کو بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کے دست را ست اورپا کستا ن تحر یک انصا ف پنجا ب کے مر کز ی را ہنما چو ہدر ی غلا م حسین آف دھر یا کی طر ف سے دھر یا کے مقا م میں دیئے جا نے وا لے استقبا لیہ میں شر کت کر یں گے استقبا لیہ میں پا کستا ن تحر یک انصاف کے عہد یدا را ن ،ورکز ز کے علا وہ معززشخصیا ت بھی شر کت کر یں گی کا رکنو ں میں جو ش وجذ بہ اور استقبا لیہ کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مجید حکوم کی مخا لفت کے با وجود میر پو ر کی غیو ر عو ام نے بیرسٹر سلطا ن کو تا ریخ ساز کا میا بی سے ہمکنا ر کیا جتنے مخا لفین اتحاد کر لیں نا کا می ان کا مقدر بن چکی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر چو ہدر ی مظفر علی آف ڈھیر ہ مغلو رہ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ میر پو ر کی غیو ر عوام نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر وہ مبا رکبا دکے مستحق ہیں بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کشمیر یو ں کے عظیم لیڈر ہیں مجید مجا ور حکومت اور ن لیگ کے بزدل شیر بھی ان کو ہرا نہ سکے میر پو ر کی عو ام کل بھی بیرسٹرسلطا ن کے تھی اور آج بھی انکے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سابق ممبرا ن ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں ،چو ہدر ی فضل علی نے اپنے مشتر کہ مبا رکبا دی پیغا م میں میر پو ر کے ضمنی انتخا با ت میں شا ند ار کا میا بی پر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو دلی مبا رکباد پیش کر تے ہو ئے اسے حق اور سچ کی فتح قرا ر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بیر سٹر سلطا ن محمو د چو ہدر ی کی تاریخ سا ز کا میا بی پو ری کشمیر ی قوم کی کا میا بی ہے میر پو ر کی عوام نے کر پٹ حکومت اور ان کے اتحا دیوں کو بر ی طر ح شکست فا ش سے دو چار کیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف یو رپ کے را ہنما ڈا کٹر امتیا ز حسین چوہدر ی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مجید حکومت نے میر پو ر کے ضمنی الیکشن میں پیسے کے عو ض لو گو ں کے ضمیرو ں کو خر ید نے کی کو شش کی لیکن با ضمیر اور با غیرت عوام نے کسی بھی لا لچ کے بغیر کشمیر ی عو ام کے عظیم لیڈر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو بھر پو ر تا ریخی شاند ار کا میا بی سے ہمکنا ر کیا ن لیگ کی مفا ہمتی پا لیسی بھی پیپلز پا رٹی کے امید وار کو کا میا ب نہ کروا سکی وفا قی حکومت نے بھی قائد کشمیر کی الیکشن میں مخا لفت کی میر پو ر کی عوام نے ان کو بھی مستر د قائد کشمیر کی شا ند ار کا میا بی پر میر پو ر کی عو ام مبا رکبا د کی مستحق ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ نو ن کے را ہنما را جہ محمد شفیق آف سرا ئے عا لمگیر کر یا لہ کی بہیما نہ قتل پر پر زور مذمت کی را جہ اسد مہند ی صدر مسلم لیگ نو ن بڑ ھنگ نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ نو ن کے را ہنما کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے وا لوں کو فی الفو ر گر فتار کیا جا ئے اور کڑ ی سے کڑ ی سزا دی جا ئے اور قا تلو ں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے انہو ں نے مقتو لین کے لئے دعا ئے مغفرت کی اور لو احقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔