کراچی (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کو قتل کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ نے شناخت کرلیا ہے۔
سینٹرل جیل کراچی میں پی پی کے قومی اسمبلی کے رکن شاہ جہاں بلوچ کیخلاف قتل کے مقدمے کی سماعت میں استغاثہ کے ایک گواہ نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے۔
جس پر عدالت نے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم شاہ جہاں بلوچ پر ارشد پپو سمیت تہرے قتل کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔ عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔