برمنگھم (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا پر نشر ہونے والی فوٹیج میں متعدد برطانوی نوجوان ایک سکھ کو بری طرح مارتے پیٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق سکھ نوجوان پر تشدد کا یہ واقعہ برمنگھم کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں گوروں نے سکھ نوجوان کی بری طرح پٹائی کی۔
سکھ نوجوان اکیلا ہونے کے باوجود مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن گورے تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے مکے ، گھونسے اور لاتیں مارتے رہے۔ شہری اس موقع پر بیچ بچاؤ کرانے کے بجائے تماشائی بنے رہے۔ برطانوی پولیس کے مطابق سکھ نوجوان پر تشدد مذہبی منافرت کا نتیجہ لگتا ہے۔