نائجیریا: صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کے رہنما محمد بخاری کامیاب
Posted on April 1, 2015 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Mohammad Bukhari
ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کی تاریخ میں حزبِ اختلاف کی کسی جماعت کی یہ پہلی فتح ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل بخاری نے ڈیڑھ کروڑ ووٹ حاصل کیےجبکہ گڈلک جوناتھن کو ایک کروڑ 28 لاکھ ووٹ ملے۔
بہتر سالہ محمد بخاری 1999 میں نائجیریا میں سول حکومت کے قیام سے تین بار صدارتی انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں لیکن ہر بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق میجر جنرل محمد بخاری 1983 میں منتخب صدر شیہو شگاری کا تختہ الٹ چکے ہیں۔