جی ایٹ کانفرنس کے دوران 31 عالمی رہنمائوں کی تفصیلات غلطی سے ایشیئن کپ آسٹریلیا کے منتظمین کو ای میل

Angela Merkel

Angela Merkel

لندن (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں نومبر 2014 میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرس کے موقع پر باراک اوباما، جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت 31 عالمی رہنمائوں کی تفصیلات ایشیئن کپ آسٹریلیا کے منتظمین کو میل کر دی گئیں۔

برطانوی اخبار گارڈیئن کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2014 میں آسٹریلیا کے شہر برزبین میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کے موقعے پر اوباما اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت 31 عالمی رہنمائوں کی تفصیلات غیر متعلقہ ادارے کو ای میل کر دی گئی۔

ای میل ہونے والی تفصیلات میں عالمی سرابرہان کے پاسپورٹوں کے نمبر بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ای میل میں ان 31 عالمی رہنماں کی پیدائش کی تاریخیں بھی تھیں لیکن ان کے ذاتی پتے یا ان سے رابطہ کرنے سے متعلق معلومات نہیں تھیں۔آسٹریلیا کے امیگریشن کے محکمے کے ایک کارکن نے غلطی سے یہ ای میل بھیجی تھی تاہم اس غلطی کے بعد امیگریشن کے محکمے نے فیصلہ کیا کہ جی ٹوئنٹی میں شریک سربراہان کو الرٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

امیگریشن کے محکمے کے ایک ڈائریکٹر نے کہا کہ چونکہ عالمی سربراہان کی نجی معلومات ادھر ادھر ہونے کا خدشہ بہت کم ہے اور یہ کہ اس ای میل کے مزید جگہوں پر بھیجے جانے کو محدود کرنے کے اقدمات کر لیے گئے ہیں، میں موکلین کو اس بارے میں آگاہ کرنا ضروری نہیں سمجھتا۔

امیگریشن کے افسر کا کہنا تھا کہ عالمی سربراہان کے متعلق نجی معلومات والی ای میل ارسال کرنے والوں اور جنھیں یہ ای میل موصول ہوئی، دونوں نے اس واقعے کے دس منٹ کے اندر اندر سب کچھ ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ ایشیئن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق وہ نہیں سمجھتے تھے کہ ای میل تک کسی کی رسائی ہو سکتی ہے یا یہ کہ اسے سرورز پر سٹور کیا جا سکتا ہے۔