شام میں داعش نے 3 بچوں اور خواتین سمیت 37 شہریوں کو قتل کر دیا

ISIS

ISIS

بیروت (جیوڈیسک) انتہا پسند دولت اسلامیہ گروپ نے وسطی شام کے صوبہ ہما میں حکومت کے زیر کنٹرول ایک گاؤں میں کارروائی کرکے منگل کے روز 3 بچوں، خواتین سمیت 37 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،یہ بات ایک مبصر گروپ نے کہی۔ح

قوق انسانی کیلئے شامی مبصر گروپ کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمان نے کہا کہ آئی ایس نے مابوجے گاؤں میں خواتین اور بچوں سمیت 37افراد کوجلا کر،سر قلم کرکے اور ان پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 44 اور زخمیوں کی 21 بتائی گئی ہے ۔اے پی پی کے مطابق اقوام متحدہ نے شامی مہاجرین کی امداد کے لئے ڈونر ممالک سے 121 ملین ڈالر کی اپیل کردی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور ہمسایہ ممالک میں بے گھر ہونے والے مہاجرین کی امداد کے لئے 121ملین ڈالر کی امداد کی ضرورت ہے جس سے متاثرین کو خوراک اور اشیائے ضرورت فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کویت میں شامی مہاجرین کی امداد کے لئے انٹرنیشنل ڈونر ز کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کویت میں ڈونر کانفرنس سے خطاب میں کہا شام میں 5 سے 4 شامی شہری غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

کوئی امیر نے شام کے پناہ گزینوں کیلئے 50 کروڑ ڈالر، امریکہ نے 507 ملین ڈالر اور سعودی عرب نے 60 ملین ڈالر ۔ شرکا کا شامی پناہ گزینوں کیلئے 3.8 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔