عدم دستیابی، یونس خان کا یارکشائر کائونٹی سے معاہدہ ختم

Younis Khan

Younis Khan

لاہور (جیوڈیسک) یونس خان نے دورہ بنگلا دیش کی وجہ سے کائونٹی سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات اولین ترجیح ہے۔

اس لئے وہ اپنی دستیابی ظاہر کرنے سے قاصر ہیں جس کے بعد یارکشائر کائونٹی نے ان سے فورا معاہدہ ختم کرکے بھارتی کھلاڑی سے معاہدہ کر لیا ہے۔

یارکشائر کائونٹی کے مطابق یونس خان کی ٹیم میں اہم پوزیشن تھی اور اسے خالی نہیں چھوڑا جاسکتا تھا۔ یونس خان سے معاہدہ اس لئے کیا گیا تھا کیونکہ دورہ بنگلا دیش پر پہلے شکوک کے بادل چھائے تھے۔

یونس خان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا لازمی حصہ ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں ان کی شمولیت کا امکان ہے۔