زیڈان فرنچ قومی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کے خواہش مند

Zidane

Zidane

پیرس (جیوڈیسک) زیڈان نے کہا ہے کہ میرا مقصد اور ارادہ فرانس کی قومی ٹیم کا کوچ بننا ہے، بس موقعے کا انتظار ہے۔ زیڈان نے ایک سوال پر کہا کہ انھیں ریال میڈرڑ کارلواینسلوٹی کی جگہ لینے کے لئے تیار کر رہا ہے۔

واضح رہے فرنچ ٹیم کے کوچ ڈیڈیئرڈیشمپس سے حال ہی میں 2018ء تک معاہدے کو وسعت دی گئی ہے۔ زیڈان اس وقت ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کی جونیئر ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

زیڈان نے فرانس کی جانب سے 1994ء سے 2006ء کے دوران 108 میچ کھیلے۔ ان کی کپتانی میں فرانس نے 1998ء کا ورلڈ کپ اور 2000ء کی چمپینز ٹرافی جیتی تھی۔