طارق روڈ کے قریب پولیس کا سرچ آپریشن، 6 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Search Operation

Karachi Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب واقع شاہراہ قائدین پر پولیس کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران طارق روڈ اور شاہراہ قائدین کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے تھے۔ رات گئے ہونے والے پویس آپریشن میں 100 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔