کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے 18 زون میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کوئٹہ میں سہ روزہ پولیو مہم کے تحت 2 لاکھ 28 ہزار 382 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 892 ٹیمیں 26 ٹرانزٹ پوائنٹ تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 48 فکسیڈ سینٹر میں بھی بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے 7 سو 84 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
ہر ٹیم کے ساتھ 2 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ یونین کونسل خروٹ آباد میں سیکورٹی نہ ملنے پر 25 ٹیمیں ایک روز کی تاخیر سے روانہ کی گئی جو کل بھی رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔