ڈسکہ (جی پی آئی) ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر اور ریٹائرڈ سکول ٹیچر نے ملی بھگت کر کے شاملاٹ اراضی پر قبضہ کر لیا تھانہ موترہ پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سعید احمد اورریٹائرڈ سکول ٹیچر نے ملی بھگت کر کے لاکھوں رو پے مالیت کی شاملاٹ اراضہ پر ناجائز قبضہ کر لیا۔
جس کے خلاف گورنمنٹ سکول کی ٹیچر یاسمین نے عدالت میں رٹ دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تھانہ موترہ پولیس نے عدالت کے حکم پر سکول ٹیچر یاسمین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف سرکاری اراضی ہتھیانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔