دادو :سابق صوبائی وزیر کے گھر کام کرنیوالا ملازم پراسرار طور پر ہلاک

Dadu

Dadu

دادو (جیوڈیسک) دادو پیر مظہر الحق کے گھر میں تیس سالوں سے کام کرنے والا علی نواز پر اسرار طور پر ہلاک ، پولیس کا خودکشی کا امکان ورثاء کا قتل کا الزام ، گھر میں پیر مظہر یا ان کی فیملی موجود نھیں تھی صرف ملازم رہائش پذیر ہیں۔

سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے دادو والے گھر میں تیس سالوں سے گھر کو سنبھالنے والے علی نواز جویو کی پراسرار ہلاکت ، گھر سے لاش برآمد ، پولیس نے پہنچ کر گھر کا جائزہ لیا جبکہ ہلاک ہونے والے کے ورثاء بھی پہنچ گئے۔

ہلاک ہونے والے علی نواز کے ورثاء نے بتایا کہ علی نواز پیر مظہر ہاؤس میں تیس سال سے کام کر رہے ہیں ہمیں شک ہے کہ کسی نے اس کو قتل کیا ہے لیکن بظاہر اس پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہے۔ دادو اے سیکشن پولیس ایس ایچ او غلام اکبر نے بتایا کہ ہمیں خودکشی کا کیس لگتا ہے کیونکہ لاش پر کوئی بھی نشان نہیں ہے ۔ مزید پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا ، گھر میں پیر مظہر یا ان کی فیملی میں سے کوئی بھی دادو میں نہیں تھے۔