لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا ۔ پی سی بی معاہدے کے مطابق معین خان کو ہٹانے کی صورت میں ایک ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔
جس کے مطابق معین خان 30 اپریل تک چیف سلیکٹر کی تنخواہ وصول کریں گے ۔ سابق چیف سلیکٹر ورلڈ کپ 2015 کے دوران جب ٹیم بدترین ناکامیوں کا شکار تھی جوئے خانوں کا دورہ کرتے رہے تھے ۔ سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد انہیں فوری وطن واپس بلایا گیا تھا جہاں معین خان کو سخت سیکورٹی بھی فراہم کی گئی۔
تحقیقات کے بعد معین خان پر کسینو جانے کے الزامات درست ثابت ہوئے تو چئیرمین بورڈ شہریار خان نے معین خان کے بیان کو کہ وہ وہاں کھانے کی غرض سے گئے تھے معافی دے کر سائیڈ لائن کر دیا۔
بورڈ میں معین خان کو چیف سلیکٹر کی جگہ کوئی اور عہدہ دیئے جانے پر بھی غور و فکر ہوا لیکن پھر بورڈ کو معین خان کو فارغ کرنے کا خیال آ ہی گیا۔ سابق چیف سلیکٹر کو کنٹریکٹ سے پہلے فارغ کرنے پر بورڈ کو ایک ماہ کی تنخواہ دینا پڑی۔