تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ سے حکمرانوں کی نیدیں اڑ چکی ہیں

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ سے حکمرانوں کی نیدیں اڑ چکی ہیں،آئندہ انتخابات میں ہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ن لیگ کا ملک بھر سے بستر گول کر دیں گے، تحریک انصاف خوف کے بت توڑنے کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ورکروں کی طرف سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل اور کارکنان پر بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کراچی کے لوگوں کو ایم کیو ایم کے ظلم سے چھٹکارا دلائے گی۔

ایم کیو ایم این اے 246میں اپنی خوفناک ہار کے ڈر سے بزدلانہ کاروائیوں پر اتر آئی ہے، تحریک انصاف ایم کیو ایم کے غنڈوں کی غنڈا گردی سے ہر گز نہیں گھبرائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اکا امن تباہ کرنے میں ایم کیو ایم کا بڑا ہاتھ ہے، کراچی کے عوام کو ایم کیو ایم کی غلامی سے نجات دلانا تحریک انصاف کا مشن ہے۔