فیصل آباد کی خبریں 02/04/2015

Hafiz TahirJameel

Hafiz TahirJameel

فیصل آباد (رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے خلیجی جنگ کو عالم اسلام کے مفادات و یکجہتی کے خلاف بڑی مغربی سازش قراردیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنیکے لیے راستہ نکالا جائے اوریمن و سعودی عرب کے درمیان مصالحت کیلئے تمام پاکستانی سیاستدانوں کی مشاورت سے متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یمن میں شروع خانہ جنگی دراصل ایک مسلم ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی غیر ملکی سازش ہے بدقسمتی سے سعودی حکمرانوں کو لڑائی میںالجھایا جارہا ہے۔ حافظ طاہر جمیل نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی مختلف دینی و مذہبی قوتوں کو بھی اس جنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادہ کیا جائے وگرنہ عالم اسلام مختلف گروپوں میں تقسیم اورمسلمانوں کے وسائل بے مقصد تصادم کی نذر ہو جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Malik Akbar

Malik Akbar

فیصل آباد (رپورٹ) انجمن تاجران چناب مارکیٹ کے صدر ملک اکبر حیات نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک اور تجارتی ‘ کاروباری و پیداواری سیکٹر کیلئے نقصان دہ قراردیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحق ڈار سے اپیل کی کہ بہترین قومی مفاد اورقیمتوں میں استحکام کیلئے حالیہ اضافہ واپس جبکہ سوئی گیس کے نرخوں میں ردوبدل کا فیصلہ تبدیل کیا جائے ایک بیان میں تاجر راہنما نے کہا کہ پٹرول کسی بھی ملک کی معیشت و پیداوار میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ زرائع نقل و حمل کوکنٹرول میں رکھتا ہے صرف یہی نہیں بلکہ لوگوں کے آمدورفت اورکرایوں کی شرح کو ایک مناسب سطح پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ملک اکبر حیات نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم نرخوں میں اضافے کی بجائے حکومت اپنے سیلز ٹیکس کی شرح کم کرے اور حاصل ہونے والے اربوں روپے کے ٹیکس میں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھے تاکہ مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ روکا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد (رپورٹ) انصاف بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد اجمل چیمہ ‘ چیئرمین شبیر چاولہ ‘ صدر چوہدری ظفر اقبال سندھو ‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ سینئر وائس چیئرمین رانا سکندر اعظم کے علاوہ ظریف خان نیازی ‘ عبداللہ خان دمڑ’مدثر جواد’کامران گیلانی معین الدین ‘ شیخ شفیق رائے نعیم اللہ خان نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے لیٹر تک اضافے کو معیشت کے لیے تباہ کن جبکہ عوام کیساتھ بدترین ظلم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہعالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگر نااہل حکمران یہاں مہنگائی وبیروزگاری عام کرنیکے بہانے تلاش کرنے میں مصروف ہیںایک مشترکہ بیان میں انصاف بزنس فورم کے عہدیداروں نے کہا کہ گزشتہ برس اگست سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوسکیں جو فروری 2015 ء تک مسلسل کم ہو تی رہی جبکہ مارچ میںکچھ اضافے کے بعد پھر نرخ 43 ڈالر فی بیرل ہوگئے مگر حکومت نے قیمتیں کم کرنیکا فائدہ عوام کو منتقل کرنیکی بجائے اس پر سیلز ٹیکس 22 فیصدسے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا تھا تاکہ حکومت کا ہدف پورا ہوتا رہے مگر اب اچانک قیمتیں چار روپے لٹر تک بڑھا دی گئیں جو عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ایل این جی بھی انتہائی مہنگی خریدی جارہی ہے اگرحکومت نے غلط رویہ تبدیل نہ کیا تو تاجربرادری سڑکوں پر آجائیگی کیونکہ قیمتوں میں اضافے سے معیشت تباہ ہو جائے گی۔

Pati Insaf

Pati Insaf