گجرات کی خبریں 02/04/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) رانا مشرف علی ناز مرحوم کے پیرو و مرشد حضرت سائیں بشیر المعروف سائیں ککر کا عرس مبارک عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ جس کی خصوصی محفل منعقد ہوئی۔ اس سے قبل رانا مشرف ناز کی رہائشگاہ سے چادر کیلئے جلوس روانہ ہوا۔ ڈھولوں کی تھاپ پر عقیدت مندوں نے دھمال ڈالی۔ قبر پر چادر چڑھائی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر ، طارق سلامت، رانا ثاقب مشرف، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، عامر بیگ مرزا، ذوالفقار علی باجوہ و دیگر شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کے سلسلہ میں لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ حافظ محمد طاہر ایڈمنسٹریٹر کی سربراہی میں خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ جو کہ بچوں اور والدین کی بھر پور راہنمائی کیلئے کام کر رہا ہے۔ انتظامیہ کے فیصلہ کے مطابق داخلہ فیس اور سالانہ چارجز میں 50 فیصد رعایت کی گئی ہے۔ جبکہ پولیس ملازمین اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کے بچوں کی ماہانہ فیسوں میں بھی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )نوجوان صحافی علی اکرم بھٹی، سہیل احمد بھٹی ، عثمان بھٹی کے والد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان صحافی علی اکرم بھٹی روزنامہ پاکستان اسلام آباد کے گجرات میں سٹی رپورٹراور سہیل احمد بھٹی، عثمان بھٹی کے والد جو گزشتہ روزانتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ قبرستان حاجی صاحب میں اد اکی گئی۔ نماز جنازہ میں چوہدری عثمان اللہ گجر، چوہدری ثناء اللہ، چوہدری نصراللہ سابق ڈی ایس پی، چوہدری عباس ہنجرا بیوروچیف روزنامہ پاکستان اسلام آباد، شیخ مسعود، محمد رفیق، چوہدری انعام احمد، ملک محمد اکبر، چوہدری تکاثر رضا مچھیانہ، ملک ندیم احمد، فیصل شہزاد، شیخ عمر، چوہدری ریاض وڑائچ، چوہدری ثقلین، شہزاد احمد، ظہور الٰہی، ماجد علی، کاشف رفیق، عدیل بٹ، چوہدری شہباز احمد، چوہدری نواز وڑائچ، چوہدری مظہر حسین، چوہدری اعظم احمد، چوہدری شہباز، چوہدری غلام ربانی، چوہدری احسان اللہ، چوہدری فیاض احمد، چوہدری قیصر، چوہدری فیصل، چوہدری چاند، ارشد گل، قمر شہزاد چوہدری اور محمد بلال کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج 10 بجے دن شاہدولہ روڈ ٹوٹیاں والی مسجد نزد دیار ارقم سکول میں پڑھا جائے گا۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف پرنسپل جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف شفقت اللہ قادری نے حاصل کیا جبکہ ممتاز ثناء خوان قاری محمد اشفاق آف سعودی عرب’ مظہر عزیز قادری’ صوفی مشتاق احمد’ حافط محمد اشفاق آف سعودی عرب’ مظہر عزیز قادری’ صوفی مشتاق احمد’ حافظ عبدالطیف اور مظہر اقبال نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جس کے بعد ممتاز نعت گو شاعر صاحبزادہ پیر سید رُخسار الحسن شاہ بخاری قادری المعروف ابن فضل نے خصوصی خطاب فرمایا۔ بعد ازاں ختم شریف و سلام پڑھا گیا اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی نے خصوصی دعائیں کیں اور محفل پاک میں شریک سینکڑوں فرزندان اسلام میں لنگر شریف تقسیم کیا۔ محفل پاک میں حسب معمول سینکڑوں پیر بھائیوں’ مریدوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )سینئر صحافی ، منیجنگ ڈائریکٹر ایمز لائن ڈنگہ ، بیورو چیف روزنامہ کفیل جی پی آئی (رجسٹرڈ) نیوز ایجنسی ضیغم عباس نے ڈنگہ میڈیا کونسل کی بنیادی رُکنیت سے استعفیٰ دے دِیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایگزا سکول سسٹم ترکھا برانچ کا افتتاحی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک کامران ممتاز نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں چوہدری رضا علی متہ مسلم لیگ (ن) ، الحاج افضل گوندل ، پی ٹی آئی ، مہر محمد افضل نمبردار ، کوٹلہ قاسم ، حاجی ریاض احمد میرے والیا، ڈاکٹر قیصر وڑائچ، TO فنانس پھالیہ، عمران خان وڑائچ،افتخار احمد وڑائچ’ اعجاز احمد گوندل’ لیاقت علی گڈ گور، غلام عباس گاریکا ، حیدر ممتاز وڑائچ’ جاوید احمد تارڑ’ غلام سرور چیمہ’ چوہدری الطاف دھاریکا’ چوہدری اجمل وڑائچ’ چوہدری عبدالجبار’ چوہدری عرفان راجپوت’ چوہدری اظہر حسین وڑائچ’ چوہدری محمد اسلم سواہی’ محمد اعظم سندھو’ پی ٹی آئی ‘ چوہدری اکرم وڑائچ’ چوہدری غلام سرور چیمہ’ ماسٹر محمد اشرف گوندل’ چوہدری اللہ دتہ’ غضنفر علی تارڑ’ اعجاز گوندل’ چوہدری زبیر و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ مہمانوں کا استقبال چیئرمین دی ایگزا سکول سسٹم چوہدری ضیغم عباس ثناء نے کیا۔ مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری نے حضرت مولانا مبارک حسین مصباحی صاحب کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حضرت مولانا مبارک حسین مصباحی صاحب کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا ۔امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری نے اظہار تعزیت کیا۔ اپنے پیغام میں انہوںنے تمام لواحقین کو صبر کی تلقین کی، مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی، ان کے درجات کی بلندی قبر وحشر کے معاملات میں آسانی او ر بے حساب مغفر ت کیلئے خصوصی طور پر دعا کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میمن گوٹھ ملیر کراچی میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری کے چھوٹے صاحبزادے حاجی بلال رضا عطاری مدنی نے بیان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشہ دنوں میمن گوٹھ ملیر کراچی میں اجتماع کا ااہتمام کیا گیا ۔اجتما ع کا باقاعدہ آغاز تلاوت ونعت سے ہوا اورمناسب وقت پر صاحبزادہ امیر اہلسنت حاجی بلال رضا عطاری نے بیان کیا ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بروز قیامت بندے سے سب سے پہلے اسکی نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔بے شک نماز ایمان کی علامت اور عبادت کی اصل ہے ۔عبادت میں جو اہمیت نماز کو حاصل ہے وہ کسی کو نہیں ،یہ اراکان اسلام کا ایک رکن ہے ۔ بیان کے بعد صاحبزادہ امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوںسے ملاقات بھی کی ۔اس موقع پر دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ گجرات کے صدر سلیم رضا نے نے ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکو کارا کی برطرفی پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ محمد علی نیکوکارا کو قانون کی پاسداری کی سزا دی گئی، جن پولیس افسروں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں بے گناہوں کو شہید کیا ان پولیس افسران کا حکمران تحفظ کر رہے ہیں اور انہیں پرکشش عہدوں سے نواز رہے ہیں، جبکہ حکمرانوں کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے والے پولیس افسران کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قتل و غارت گری میں براہ راست ملوث ایک ڈی آئی جی اور ایس پی ابھی تک اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور ماڈل ٹاؤن قتل عام کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فیلڈ میں تعینات کر دیا گیا اور ایک مرکزی ملزم کو سفیر بنا کر جنیوا بھیج دیا گیا۔ ان فیصلوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں یہی حکمران ملوث ہیں۔ نیکو کارا نے حکومت کے غیر قانونی احکامات نہ مان کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ حکومت کے ”ہٹلری اقدام” کا نوٹس لیں اور نیکو کارا کو سزا کی بجائے انعام ملنا چاہیے۔ حکومت کے انتقامی اقدام کے باعث ایماندار پولیس افسران میں تشویش ہے۔ حکومت کو انتقامی کارروائیوں کی کھلی چھوٹ مل گئی تو پھر پولیس کو سیاسی غلامی سے آزاد کروانا ممکن نہیں رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم تعزیتی اجلاس صدر چوہدری شاہد اختر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری و نمائندہ ڈان نیوز و سینئر صحافی عبدالعزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر چوہدری شاہد اختر نے کہا کہ عبدالعزیز مرحوم گجرات یونین آف جرنلسٹس کے سینئر ممبر اور بزرگ راہنماء تھے انہوں نے ڈان نیوز اور گجرات پریس کلب کے پلیٹ فارم سے مرحوم اور غریب و مستحق طبقات کی آواز کو اجاگر کیا۔جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال نے کہا کہ عبدالعزیز مرحوم صحافت کا ایک باب تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ نئے آنے والے ساتھیوں کی مکمل راہنمائی کی ان کی وفات سے گجرات کی صحافت کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے۔ عبد العزیز مرحوم کی صحافت کے میدان میں خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ سیکرٹری اطلاعات صغیر احمد قمر نے کہا کہ عبدالعزیز مرحوم کے ساتھ گزرے لمحات خوشگوار ہیں۔ مرحوم کے ساتھ کسی بھی موضوع پر بحث و مذاکرہ میں سرور و لطف آتا تھا۔گجرات یونین آف جرنلسٹس کو پھلتا پھولتا اور تناور درخت کی طرح دیکھنا ان کی دائمی خواہئش تھی۔اجلاس سے نائب صدر چوہدری عمر ،فنانس سیکرٹری مہر شوکت علی چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری محمد اسماعیل ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں محمد اکرم مرزا۔افتحار احمدبھٹہ ۔۔فیصل گجر۔ ڈاکٹر انصر ملک۔جاوید اقبال۔ محمد فیصل بٹ ۔وحید سیال۔ اورنگزیب عالمگیر شاکر۔ وقار جمیل۔ محمد عامر ۔چوہدری شاہد بشیر وڑائچ۔سید عابد شاہ۔راجہ نصرت علی۔مسعود چوہدری۔۔ محمد زاہد۔کے علاوہ دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی۔