مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 70 فیصد روڈ ایکسیڈنٹ موٹر سائیکلوں کی وجہ سے ہو رہے ہیں، حادثات کی بڑی وجہ بیک شیشے کا نہ ہونا بھی ہے، ٹریفک پولیس کے اہلکار رشوت وصولی کا سلسلہ چھوڑ کر موٹر سائیکلوں سواروں کو حفاظتی انتظامات مکمل کروانے پر زور دیں۔
تاکہ قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت ہو سکے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 70ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے تک کی موٹر سائیکل خریدنے والے افراد بیک شیشہ ، ہلمنٹ ودیگر حفاظتی اشیا ء بھی ضرور خریدیں۔
حفاظتی انتظامات مکمل کئے بغیر موٹر سائیکل روڈ پر نہ چلائی جائے، کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی پر عمل در آمد بھی کروایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم 125موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی سے اپیل کرتے ہیں کہ موٹر سائیکل میں لگی ٹربو جسے سے ٹھاہ ٹھاہ کی آواز نکالی جاتی ہے کو فوری ختم کریں۔
جو معاشرے میں خوف پھیلانے کا سبب بن رہی ہے، اور پولیس ایسی آواز نکالنے والے منچلوں کے خلاف کاروائی کرے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126