قومی معیشت میں گجراتی بانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ گجراتی سرکار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی زبان بولنے والی برادریوں کے کھارادر میں ہونے والے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ امیر علی المعروف گجراتی سرکار نے کہا کہ گجراتی بولنے والی تمام برادریاں جی کیوایم کے پلیٹ فارم پر یکجا و متحد ہوجائیں۔

تاکہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیکر بڑی تعداد میں گجراتی نمائندوں کو لوکل گورنمنٹ میں شامل کرایا اور اقتدار میں گجراتی برادری کا حصہ وصول کرکے بنیادی مسائل کے حل کے ذریعے گجراتی بولنے والوں کے محفوظ مستقبل کی جانب بڑھا جاسکے۔

گجراتی برادری نے کہا کہ کراچی کی آبادی میں گجراتی بولنے والوں کی اکثریت چالیس فیصد کے لگ بھگ ہے جس کا مطلب ہے کہ گجراتی برادری اگر گجراتی قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر اپنے ووٹوں سے جی کیو ایم کو کامیاب بنائے تو لوکل اسمبلی کی چالیس فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

جس کے بعد یقینا کراچی کی مقامی حکومت گجراتی بولنے والوں کی ہوگی اور اس شہر کو امن و اخوت کا گہوارہ بنانے کے ساتھ تجارتی ‘ صنعتی اور معاشی ترقی کی جانب گامزن کرکے قومی معیشت کو استحکام بھی دیا جاسکتا ہے اسی لئے قومی معیشت میں گجراتی بولنے والوں کو خاص مقام و کردارحاصل ہے۔