راجہ امتیاز حیدر خاں نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور : مجلس وحدت مسلمین لاہور میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلتستان سکردو سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن سکردو کے رہنما راجہ امتیاز حیدر خاں نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے گذشتہ دن اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں رنگ، نسل، مذہب، اور لسانی سیاست کے خلاف ایک موثر رول ادا کیا ہے۔

گلگت بلتستان کے شیعہ،سنی،دیوبندی،اہلحدیث اور اسماعیلی عوام کے دل جیت لئے ہیں،برسوں سے جاری فرقہ واریت اور دشمنی کو ختم کرنے میں ایم ڈبلیوایم نے مرکزی کردار ادا کیا ،عوامی حقوق کے لئے میدان میں حاضر رہے یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان کے اکثر سیاسی ورکرز مجلس وحدت سلمین میں شمولیت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مقبولیت کی دوسری بڑی وجہ روائتی سیاسی نظام سے بیزاری کا نعرہ ہے جس پر ایم ڈبلیو ایم کاربند رہی اور آئندہ بھی رہے گی روائتی اور موسمی سیاست دانوں کو اس جماعت نے مسترد کر دیا اور نوجوان اور نئی قیادت کو ترجیح دی،میں دیگر سیاسی جماعتوں جو گلگت بلتستان کی سیاست میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان سے اپیل ہے کہ وہ ایم ڈبلیوایم کی تقلید کرے اور کرپٹ اور روائتی سیاست کا خاتمہ کر کے حقیقی عوامی نمائندوں کو سامنے لائیں تاکہ وہ کرپشن اور اقربا پروری سے بالاترہوکر عوامی حقوق کے لئے کام کریں۔