جنوبی ایشیا میں غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے : علی گیلانی

Ali Geelani

Ali Geelani

نئی دہلی (جیوڈیسک) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی، عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال کے خاتمے کے لیے تنازعہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے نئی دلی میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ کشمیرڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ کشمیریوں کے سیاسی مستقل کا مسئلہ ہے جسے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دیکر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے ذریعے جموںوکشمیر کے بارے میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کے مذموم ایجنڈے کو آگے برھا رہی ہے۔

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی بھارتی جنتا پارٹی کیساتھ ملکر انتہاء پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے, بزرگ رہنما نے کہا کہ تنازعہ کشمیر اب تک حل نہ ہونے کے باعث کشمیری بے انتہا مشکلات کا شکار ہیںجبکہ پورا خطہ عدم استحکام او رغیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے ذریعے جموںوکشمیر کے بارے میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کے مذموم ایجنڈے کو آگے برھا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیںلہذا کشمیریوں کو ان سے کسی خیر کی توقع نہیں۔ بزرگ رہنما نے کہاکہ بھارت اپنے تمام تر جبر واستبداد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے لہذا اب وہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت کو تبدیل کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

انہو ںنے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید اور ان کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی تمام بھارت نواز جماعتیں جموںوکشمیر پر بھارت کے قبضے کو دوام بخشنے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہیں۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ ان جماعتوں کو کشمیریوں سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ انہیں محض اپنے اقتدار سے غرض ہے۔ بزرگ رہنما نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے خلاف بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔