امریکہ نے بھارت کے چرائے گئے سات قیمتی نوادرات نئی دہلی کے حوالے کر دئیے

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ نے بھارت سے چرائے گئے سات نوادرات واپس نئی دہلی کے حوالے کر دیئے۔ نوادرات امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی ہوم لینڈ سکیورٹی انوسٹی گیشن کے حوالے کئے تھے تحقیقات کے بعد واضح ہوا تھا کہ سبھاش کپور نامی آرٹ ڈیلر نے فروخت کی غرض سے بھارتی مندروں اور قدیم بدھ مت مقامات سے یہ نوادرات چرا کر غیر قانونی طور پر امریکہ لاکر فروخت کر دیئے تھے۔

آئی سی ای ایجنٹوں نے معاملے کی تحقیقات کے بعد یہ نوادرات بھارتی حکام کو واپس کر دئیے۔ بھارتی آرٹسٹ کو 2011 ء میں نوادرات چوری کرکے دوسرے ملک میں غیر قانونی طور پر لے جاکر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔