معاون پائلٹ نے جان بوجھ کر جرمن طیارہ گرایا تصدیق ہو گئی

German Plane Crash

German Plane Crash

لندن (جیوڈیسک) فرانس میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے دوسرے بلیک باکس سے حاصل ہونے والی معلومات سے تصدیق ہوئی ہے کہ ساتھی پائلٹ نے جان بوجھ کر جہاز کو گرایا۔

فرانس بی ای اے کے تفتیش کاروں کے مطابق آندریاز لوبٹز نے بار بار جہاز کا رخ نیچے کی طرف کیا ۔ ڈیٹا ریکارڈ کی ریڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود پائلٹ نے جہاز کو نیچے کی طرف محض 100 فٹ کی بلندی پر لے جانے کیلئے آٹو پائلٹ کا استعمال کیا۔

گذشتہ روز فرانس میں پہلے ہی روز ڈیوٹی پر آنیوالی مائونٹین پولیس کی خاتون اہلکار نے تباہ ہونیوالے جرمن جہاز کے ونگ سے بلیک باکس تلاش کرلیا تھا، 43 افراد پر مشتمل ٹیم ڈیڑھ ہفتہ سے جہاز کے ٹوٹے ہوئے حصوں کی تلاش میں مصروف تھی۔

بلیک باکس فوراً پیرس بھیجا گیا جس سے حاصل ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ 27 سالہ پائلٹ نے جان بوجھ کر جہاز کو پہاڑوں سے ٹکرانے کیلئے رفتار تیز کی۔