حرام گوشت کی فروخت شہریوں کی صحت دائو پر، کارروائی کے مجاز حکام خاموش

Mansha Fareedi

Mansha Fareedi

ڈیرہ غازی خان (منشاء فریدی) تفصیل کے مطابق چوٹی زیریں جو ضلع ڈیرہ غازیخان کا پسماندہ ترین قصبہ و علاقہ ہے میں قصاب حضرات مردہ گوشت فروخت کرنے لگے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دیہاتوں اور دور دراز علاقہ میں ذبح شدہ غیر تصدیق شدہ گوشت لاکر بیچا جاتا ہے۔ جس کے باعث شہریوں کی صحت بگڑنے کے واضح احکامات ہیں۔

مزید بر آں بیمار، لاغر اور غیر صحت مند جانوروں کا گوشت بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ شہریوں سلیمان، اسماعیل و دیگر ان نے کہا کہ انہوں نے متعدد دفعہ ضلعی انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کیا مگر حکام معنی خیز انداز میں خاموش ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف فوری طور پر از خود نوٹس لے کر کا ر روائی کریں۔

منشاء فریدی، چوٹی زیرین، ڈیرہ غازیخان

0333-6493056