قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 36ویں برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

 Zulfikar Ali Bhutto

Zulfikar Ali Bhutto

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پہلوان گوٹھ ،گلستان جوہر اور شاہ فیصل کالونی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی ،قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری اور نور محمد انگریز نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کا شمار ایشیاء کے عظیم عوامی رہنماء میں ہوتا ہے عوام سے ان کا رشتہ ناقابل تسخیر ہے آج 36سال بعد بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں حکمرانی کر رہے ہیں قائد عوام کا عوام سے رشتہ ناقابل تسخیر ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوامی حقوق کی جدو جہد میں اپنی جان قربان کردی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے مزید کہاکہ بھٹو ازم ہمارا اثاثہ ہے ذوالفقار علی بھٹو کے افقار پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا عظیم اور خوشحال ملک بنا ئیں گے تقریب کے اختتام پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔