مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مطالبات مان لئے ہیں اب اس جماعت کے اراکین پارلیمنٹ میں آجائیں۔ تحریک انصاف اپنے مطالبات تسلیم ہونے کے بعد بھی اگر اسمبلی میں نہ آئی تووہ اپنا اعتبار وقار کھودے دے گی، عمران خان کے دھرنے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور اس عمل سے سرمایہ کاری بھی متاثر ہوئی جس سے عوام نے اس دھرنے سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور وہ عمران خان کی سیاست سے نفرت کا اظہار کرتے رہے ۔عمران خان نے کنٹینر پر جتنے بھی اعلانات کئے ان میں سے ایک بھی حقیقت نہیں بن سکا ۔وہ وی پی آئی پروٹوکول کے خاتمہ کا اعلان کرتے رہے اور پھر خیبرپختونخوا میں خود اس وی پی آئی کلچر کو پروان چڑھاتے رہے ۔عمران خان کے قول وفعل میں کھلا تضاد ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے اور اب وہ اپنی پہلے جیسی حیثیت کھو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ہم انشااللہ دہشت گردی کی لعنت کا ملک سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں گے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری تندہی سے عملی طور پر کوشاں ہے ۔ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اور قوم ترقی نہیں کر سکتا۔ہم انشااللہ ملک سے جہالت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ علم سے بڑی کوئی دولت نہیں ، اس کی موجودگی آپ کو دیگر دنیاوی دولتوں سے بے نیاز کر دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہی قومیںمعاشرتی ، اخلاقی ،اقتصادی اور سیاسی ترقی کے مراحل کو خوش اسلوبی سے طے کرتی ہیں جو علم کی دولت سے مالا مال ہوتی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف پوری قوم یکسو ہے۔دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف جنگ ہر محاذ پر لڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین تربیت یافتہ اور ڈسپلنڈ فورس ہے۔ پاک افواج کے افسران، جوانوں، پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں جن پرپوری قوم کو بجاطورپر فخر ہے۔اقوام عالم میں ایسی لازوال قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان خیالات کا اظہار چوہدری اصغر علی چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے اورہر محاز پر دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کو شکست فاش دینا ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کا بھی چن چن کر خاتمہ کریں گے۔ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، ان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ اور پرامن ملک بنانا ہر پاکستانی کا مشن ہے۔ سفاک درندوں کو پاکستان میں کہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126