ٹوکیو (جیوڈیسک) اکیس ویں صدی کے سب سے مختصر دورانیے چار منٹ اڑتالیس سیکنڈ کا چاند گرہن آسٹریلیا، جاپان، جنوبی امریکا، بھارت، چین اور روس میں دیکھا جا سکے گا تاہم گرین لینڈ، یورپ، افریقا اور مشرقی وسطی میں یہ چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔
پاکستان ميں چاند گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے چاند گرہن ہو گا کچھ ممالک میں پاکستان کے پانچ بجے چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا جبکہ رات آٹھ بجے صورتحال معمول پر آ جائے گی۔