راولپنڈی : ہمارا قومی علمیہ ہے کہ ہم اپنے بہترین مستند اور فرض شناس لوگوں کی قدر نہیں کرتے۔ اُس کی تازہ ترین مثال حال ہی میں فرض شناس پولیس آفیسر SSP محمد علی نیکو کار کو جو برطرف کیا گیا۔ اُس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے نااہل وزیرِ اعلیٰ نے اپنی کابینہ سے آج تک کتنے نا اہل وزراء کو معطل کیا ہے۔ کیونکہ وزراء کی ٹیم Yes Bossکی پالیسی پر چلتی ہے۔
لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب فوری طور پر SSPکو بحال کریں۔ اِن خیالات کا اظہار جناح پارک پھانسی گھاٹ پر پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مختلف مقتدر شخصیات سے ملاقات کے دوران تحریک القائم پاکستان کے چیئرمین سید سعید الحسن رضوی نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا۔ اور شہید ِ جمہوریت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اور دُعاعیہ محفل میں شرکت کی۔