کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے چیئرمین امیر پٹی کی صدارت میں ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں چیئرمین امیر پٹی کے علاوہ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ صدر محمد سلیمان سولنگی ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی کے علاوہ اراکین مجلس مشاورت نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات 2015ءمیں ملک بھر سے حصہ لینے کے فیصلے کے بعد پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے نمائندوں کے انتخاب و نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ کے اجراءکے علاوہ موزوں امیدواروں کی حمایت کے اعلان کا اختیار بھی مرکزی صدر محمد سلیمان سولنگی راجپوت کو اس امید کے ساتھ تفویض کیا گیا۔
کہ ایم آر پی کے مرکزی صدرسلیمان سولنگی راجپوت بلدیاتی انتخابات 2015ءمیں پنجاب کے تمام بلدیاتی حلقوں سے ایسے اہل ‘ دیانتدار‘باصلاحیت اور عوام دوست نمائندے نامزد و منتخب کرینگے جو جو انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی عوام سے اپنا تعلق و رشتہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے انتخابی حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پوری جانفشانی اور دیانتداری سے اپنی ذمہ داری ادا کرینگے۔