مالدار ہمارا سرمایہ ہیں انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) مالدار ہمارا سرمایہ ہیں انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہماری تمامتر توجہ انکے مال پر مرکوز رہتی ہے ہمارا تعاون مالداروں کو ہروقت میسر رہیگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جان محمد صافی نے ان کے دفتر میں مبارکباد دینے کیلئے آنے والے مالداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس دوران ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جاوید حسن ہاشمی بھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جان محمد صافی نے کہا کہ ہمارا مشن مالداروں کو بہتر سہولیات اور ماحول فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پہلی پوسٹنگ ہے میرا تعلق اسی علاقے سے ہے میں مالدارون کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں کوشش ہوگی۔

کہ مالدارون اور انکے جانورون کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ مالداروں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں مالداروں کو اگر کوئی مسلہ درپیش ہوتو وہ براہ راست ہمارے پاس آئیں ہم انکے مسائل کے حل کیلئے تمامتر توانائی بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے مالداروں کے جانوروں کے علاج معالجہ کی بر وقت سہولت کو یقنی بنانے کیلئے ڈاکٹرز متعلقہ کو ہدایات جاری کی ہیں کیونکہ صحت مند جانور ہی مالداروں کو نفع پہنچا سکتے ہیں۔

آنے والے مالداروں نے نیو قمر ڈپٹی ڈائریکٹر جان محمد صافی کو انکی سبی میں تعیناتی پر خوش کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اس موقع پر مالداروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جنکے حل کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر نے انہیں یقین دہانی کرائی۔