لاہور / اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔ گرجا گھروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔
عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام،امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کو چرچز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کیے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کیلیے مساوی حقوق اور مکمل تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔