3 ماہ کے دوران پشاور سے 3882 افغان باشندے گرفتار

Afghani Arrest

Afghani Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے تین ماہ کے دوران سرچ آپریشنز میں چارہزار افغان باشندوں کو گرفتارکیا، جبکہ 263 اشتہاری ملزمان گرفتار اور چار پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔

30 دستی بم اور 17 کلوگرام بارودی مواد بھی برآمد کیاگیا۔ لاکھوں مالیت کی منشیات بھی پکڑی۔ 16 اہم شدت پسند بھی گرفتار کئے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق پشاورپولیس نے تین ماہ کےدوران سرچ آپریشنز کے دوران 3 ہزار 8 سو 82 افغان باشندوں کو گرفتارکیا۔

جو پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ 2 سو 63 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ جبکہ چار پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ تاہم اب بھی ساڑھے آٹھ ہزار اشتہاری آزاد ہیں۔ ایک خودکش جیکٹ، 30 دستی بم، 17 کلوگرام بارودی مواداور ڈھائی ہزار سے ذیادہ مختلف بور کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھی کریک ڈآؤن کیاگیا۔

جس دوران منشیات اسمگلنگ کی مختلف کوششیں ناکام بناتے ہوئے 12 سو کلوگرام چرس، 12 سولیٹر شراب اور 58 کلوگرام ہیروئن قبضہ میں لی گئی۔ لاوڈا سپیکر کے غلط استعمال پر 216 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ شرانگیز تقاریر اور مواد کی تقسیم پر کالعدم تنظیموں کے 56 کارندوں کو گرفتار کیاگیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی اور پشاور پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 16 شدت پسند کمانڈروں کو بھی گرفتار کیا جن کے سروں کی قیمت بھی مقرر ہیں۔