فائرنگ : پولیس اہلکاراورخاتون ہلاک، مختلف علاقوں سے سولہ ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ رینجرز نے مختلف علاقوں سے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ شاہ فیصل کالونی سے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ملیر ، گلشن سکندر آباد، اورنگی ٹاؤن اور ظفر ٹاؤن میں کارروائی کرکے سولہ ملزمان کو گرفتار کیا جن میں کالعدم تنظیم کے کارندے اور بھتہ خور شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں فائرنگ سے تئیس سالہ شگفتہ جاں بحق ہوگئی۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچاس سالہ پولیس اہلکار سید حسن شاہ پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔

حیدری مارکیٹ میں واقع سنار کی دکا ن سے ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سی ٹی ڈی پولیس نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر مشہود انصاری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی، ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔