لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خودکش دھماکوں سے متاثرہ چرچ میں ایسٹر کی تقریبات جاری ہیں۔
چرچ کے اردگرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔لاہور کی مسیحی آبادی یوحناآباد میں بھی ایسٹرکا تہوار مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے ۔بیس روز قبل خود کش دھماکوں سے متاثرہ ہونے والے چرچ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں خواتین اور بچوں سمیت مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر دعائیہ گیت گائے گئے۔دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ایسٹر کے تہوار کے موقع پر چرچ کو خوب صورتی سے سجایا گیا ۔چرچ کی سخت سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔