کراچی (خصوصی رپورٹ) ایسٹر کے موقع پر شاہ فیصل کالونی میں قائم گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت مثالی انتظامات گرجا گھروں کے اطراف صفائی وستھرائی مکھی اور مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دینے کے علاوہ روشنی کے انتظامات اور فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے مثالی انتظامات کی انجام دہی پر مسیحی عوام کا بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ ایسٹر کے موقع پر شاہ فیصل کالونی میں قائم گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر مسیحی رہنمائوں اور عوام سے ملاقات کی اور انہیں ایسٹر کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر مسیحی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ ایسٹر کے موقع پر ضلع کورنگی کی حدو د میں تمام گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں میں بلدیہ کورنگی کے تحت بلدیاتی مسائل کو حل اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں
انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا نے کے ساتھ بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے میں مصروف ہیں اس موقع پر مسیحی بستیوں کے مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مسیحی بستیوں میں مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں اقدامات کئے جائیں۔