یمن کو فرقہ واریت کے شکنجے سے آزاد کرانا دینی فریضہ اور جہاد ہے : امام مسجد الحرام

Sheikh Saleh Al Talib

Sheikh Saleh Al Talib

ریاض (جیوڈیسک) مسجد الحرم کے پیش امام اور خطیب الشیخ صالح آل طالب نے توسیع پسندانہ ایرانی عزائم سے متعلق خبردار کرتے ہوئے انہیں ہر جگہ نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حرم مکہ میں خطبہ دیتے ہوئے الشیخ صالح آل طالب کا کہنا تھا کہ ‘یمن میں مسلکی بنیاد پر توسیع بالکل ویسی ہی ہے جیسے عراق اور شام میں مجرم عناصر نے اپنے پنجے گاڑنے کے لئے اختیار کی۔ ملت اسلامیہ میں مسلک کی بنا پر پیش قدمی کی روش سے مسلح کارروائیوں کا آغاز ہوتا ہے، جس کا انجام افراتفری اور قتل و غارت گری کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

امام مسجد الحرم کا مزید کہنا تھا کہ استطاعت رکھنے والوں پر یمن میں فرقہ وارانہ بنیاد پر پیش قدمی روکنا لازم ہے۔ یہ پیش قدمی دین دشمنی ہے اور اس کا شکار یمن اور اس کے شہری ہو رہے ہیں۔ مٹھی بھر افراد کی فرقہ وارانہ سوچ سے ہمسائے متاثر ہو رہے ہیں۔

پورے ملک کو ایک اقلیت کے خود ساختہ عقیدے کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ یمن کو فرقہ واریت کے شکنجے سے آزاد کرانا دینی فریضہ ہے۔ اس کے خلاف لڑائی عین اللہ کی راہ میں جہاد ہے۔ یمن کا دفاع رکن یمانی کے تحفظ کے مترادف ہے۔