لاہور : پولیس لائن دھماکا، ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا، ذرائع

Lahore Blast

Lahore Blast

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس لائن میں خود کش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا ہے،

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والے دھماکے کی منصوبہ بندی ضیا اللہ نے کی جو وزیرستان کا رہائشی ہے، اس کی شناخت خودکش بمبار صابر شاہ کی شناخت کے بعد ہوئی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیا اللہ لاہور میں مزید دہشتگردی کی کارروائیاں کر سکتا ہے۔