بنگلا دیش : شدید طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک

Bangladesh Flood

Bangladesh Flood

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں شدید طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بنگلادیش کے شمالی صوبے ’بوگرا‘ میں شدید طوفان کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔

شدید طوفان کی وجہ سے بجلی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات میں 50سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔