ہالی وڈ فلم فیوریئس سیون کی صرف تین روز میں ریکارڈ کمائی

Fast and Furious 7

Fast and Furious 7

ممبئی (جیوڈیسک) ایکشن ہو تو ایسا، مار دھاڑ ہو تو ایسی، ہالی وڈ فلم فیوریئس سیون نے صرف تین روزمیں باکس آفس پر تابڑ توڑ کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔

ہالی وڈ کے ایکشن ہیروز سے سجی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون تین اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنی، بے چینی سے متنظر فلم بین سینما گھروں پر ٹوٹ پڑے۔ فیوریس سیون نے ہالی وڈ باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے، دھواں دھار ایکشن سے بھرپور فلم نے تین روز میں 143 عشاریہ 6 ملین ڈالر کما لئے۔

فیوریس سال 2015 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس والی فلم بن گئی ہے ، شاندارایکشن مناظر نے فلم بینوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور لگ رہا ہے آنے والے دنوں میں یہ فلم مزید کئی ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔

سوشل میڈیا پر بھی فیوریس سیون نے اپنا جادو جگا رکھا ہے، فلم کے فیس بک پیج کو پانچ کروڑ 40 لاکھ شائقین پسند کر چکے ہیں جو کہ کسی بھی ہالی وڈ فلم سے زیادہ ہے۔