پاکستان میں اسلامی مساوات قائم کریں گے۔ روشن پاکستان پارٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہندو برادری کوجنم ہنومان اور مسیحی برادری کو ظہور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مبارکباد دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پاکستان میں موجود تمام اقلیتیں پر امن اور پاکستان سے محب وطن ہیں اور وطن عزیز کی ترقی ‘ خوشحالی ‘ سلامتی و استحکام کیلئے اپنا کردار و فرائض انتہائی دیانتداری و جانفشانی سے ادا کررہی ہیں۔

امیر پٹی نے کہا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب نے انسانوں کو امن و آشتی اور محبت و اخوت کاپیغام و تعلیم دی ہے اگر دنیا کا ہر فرد اپنی مذہبی تعلیمات پر مکمل طور پر کاربند ہوجائے دنیا سے دہشت گردی ‘ نفرتوں ‘ تعصبات ‘مذہبی و مسلکی تفاوت اور مسائل و مصائب کا خاتمہ ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گجراتی قومی موومنٹ امن عالم اور بقائے باہمی کے نظریئے پر یقین رکھتی ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں سمیت تمام قومیتوں اور تمام زبانیں بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے استحصالی نظام و استحصالیوں سے نجات دلاکر پاکستان کے ہر شہری و فرد تک جمہوریت و خوشحالی کے ثمرات اور ترقی کے مواقع کے ساتھ انصاف و حقوق فراہم کرنا چاہتی اور ہمارا مقصد پاکستان میں مساوات کے اسلامی معاشرے کا قیام ہے۔