امریکی ماہر ارضیات چین کی جیل سے رہا

China's Prison

China’s Prison

نیو یارک (جیوڈیسک) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق امریکی ماہر ارضیات ڈاکٹر ڑیو فینگ جو چین میں جاسوسی کرنے کے الزام میں سزا کاٹ رہے تھے انھیں رہا کرنے کے بعد امریکہ بھیج دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ڑیو فینگ کو 2007 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2010 میں انھیں ریاست کی اہم خفیہ معلومات چوری کرنے کے الزام میں آٹھ سال سزا سنائی گئی تھی۔

امریکہ میں قائم یوئی ہوا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکٹر ڑیو کو جیل میں اچھا رویہ رکھنے کی وجہ سے دس ماہ قبل ہی بیجنگ کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔تاہم ان کی رہائی کی اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔اکٹر ڑیو فینگ کو سنہ 2007 میں گرفتار کیا گیا تھا،چین میں قیدیوں کے ساتھ بہتر سلوک روا رکھنے اور ان کی معافی کے لیے کام کرنے والے ادارے یوئی ہوا کا کہنا ہے کہ ڑیو فینگ امریکی شہر ہیوسٹن میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جان کیم نے اپنے ادارے کی جانب سے کہا ہے ’ ہم ڑیو کے امریکہ میں اپنے گھر والوں کے پاس واپس آنے پر بہت خوش ہیں۔2011 میں بیجنگ کی ایک عدالت نے ان کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد سنہ 2012 میں ڑیو کے اچھے رویے کی وجہ سے ان کی سزا میں 10 مہینے کی کمی کر دی گئی تھی۔