لفظی جنگ کے باوجود ترک صدر کل ایران کا دورہ کرینگے

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

تہران (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان شام سے لے کر یمن تک تنازعات کے معاملے پر ہمسایہ ممالک کے درمیان لفظی جنگ کے باوجود کل منگل کوایران کا دورہ کریں گے، تہران نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

تاہم وزارت خارجہ نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

یہ اردوان کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہو گا جنوری 2014ء میں انہوں نے بطور وزیراعظم دورہ کیا تھا، یہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی جوہری معاہدہ سامنے آیا ہے ۔