پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے پہاڑوں میں جرمن ونگز طیارے کی تباہی کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپی ہوا بازی کی سیفٹی ایجنسی کو جرمنی میں ایئر سیفٹی کے ضابطہ کاروں کے متعلق بہت پہلے سے تشویش رہی ہے۔
یورپین ایویئیشن سیفٹی ایجنسی (یو اے ایس اے) کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایجنسی کی جانب سے کئی بار جرمنی میں ہوا بازی کے ضابطہ کاروں کو ایئر سیفٹی اصولوں کی پابندی نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق یو اے ایس اے نے جرمنی کے ہوا بازی کے محکمے (لتفہربندیسامٹ) سے نومبر میں کہا تھا کہ وہ اپنے یہاں کے مسائل کو درست کرے جن میں سٹاف کی کمی کو پوار کرنا بھی شامل تھا کیونکہ ان کی وجہ سے طیاروں کی جانچ اور طیارے کے عملے کی جانچ کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ہی جرمن ونگز ایئرلائنر کے ایک معاون پائلٹ آندریاز لوبٹز نے اپنے جہاز کو دانستہ طور پر پہاڑوں میں لے جا کر تباہ کر دیا تھا۔