لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نجی ہسپتال کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے سے سکیورٹی گارڈ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا، ہسپتال کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہوگئی۔
شالا مار باغ کے قریب پاکستان منٹ کے سامنے واقع نجی ہسپتال کی دوسری منزل کے کمرے میں پڑا گیس کا بڑا سلنڈر لیک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث رات ڈیڑھ بجے کے قریب شدید دھماکا ہوا، دھماکے سے ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ بائیس سالہ شہباز جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ کمرے کی چھت گر گئی ، ہسپتال کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہونے کے ساتھ قریبی دو گھر بھی متاثر ہوئے ، پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔